مظفر آباد:(لیڈر نیوز)راولاکوٹ ہاکس نے کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مظفر آباد ٹائیگرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔بلے باز کاشف علی 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بسم اللہ خان نے 30 ، صاحبزادہ فرحان نے 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔ مظفر آباد ٹائیگرز کے کھلاڑیوں محمد حفیظ اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں صرف 162 رنز بنائے ، یوں راولا کوٹ ہاکس کی ٹیم نے 7 رنز سے جیت کر ٹائٹل جیت لیا۔یاد رہے کہ راولپنڈی ہاکس کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے ہیں جبکہ مظفر آباد ٹائیگرز کی قیادت محمد حفیظ کر رہے ہیں۔
#Rawalakot Hawks #final of Kashmir Premier League #leadernews #defeating Muzaffarabad Tigers #Shahid Afridi #Muhammad Hafeez

















