ماہرہ خان کے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

کراچی: (لیڈرنیوز)اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے حال ہی میں کرائے گئے برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے اورماہرہ خان کے لباس و انداز کومداح سراہارہے ہیں۔ ماضی میں بھی اداکارہمختلف فیشن برانڈز کی مصنوعات کی تشہیر کا حصہ بن چکی ہیں لیکن حال ہی میں ماہرہ خان فائزہ ثقلین کے برائیڈل کلیکشن کی تشہیر کرتی دکھائی دیں۔اداکارہ نے فائزہ ثقلین کی جانب سے حال ہی میں خورشید نامی کلیکشن میں جلوے بکھیرے۔فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کے مطابق خورشید نامی برائیڈل کلیکشن کو انہوں نے اپنی والدہ کے نام سے منسوب کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔خورشید برائیل کلیکشن سے متعلق ادکارہ کی تصاویر و ویڈیو کو فائزہ ثقلین کے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تو مداحوں نے نہ صرف لباس کی تعریفیں کیں بلکہ اداکارہ کے انداز کو بھی سراہا۔


#Mahira Khan's photo shoot #leader news #bridal photo shoot #dress and style #bridal collection