گجرات:پیزاکی دکان میں دھماکہ‘2افرادجاں بحق‘ 2زخمی

گجرات:(لیڈرنیوز)پنجاب کے شہرگجرات میں پیزا کی دکان میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ مسلم آباد میں ایک پیزا شاپ پر ہوا ، جس میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں ایک مرد اور 3 سالہ بچی شامل ہے جبکہ ایک راہگیرخاتون اور ایک مرد بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پیزا شاپ میں دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔


#pizza shop in Gujarat #blast #leader news #Pakistan #Two people were killed