پی پی 38‘پی ٹی آئی کامیاب‘ن لیگ کوشکست

سیالکوٹ: (لیڈرنیوز)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والی ضمنی انتخاب میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار احسن سلیم بریار نے کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے اپنے مخالف مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق سبحانی کو شکست دی۔غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق ، ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نوجوان امیدوار احسن سلیم بریار نے 60588 ووٹوں سے کامیابی کے ساتھ اپنے حریف امیدوار کو انتخابی میدان میں شکست دے کر مسلم لیگ (ن) کی نشست چھین لی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طارق سبحانی نے 53471 ووٹ حاصل کیے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت کا اعلان ہوتے ہی کارکنوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جبکہ خوشی میں مٹھاءبھی تقسیم کردیئے گئے۔


#PP-38 #Ahsan Saleem Baryar #leader news #PML-N leader #Pakistan Tehreek-e-Insaf