لاہور: (لیڈرنیوز) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا۔نذیر چوہان کے لئے ایک اور امتحان ، جب وہ پولیس تحویل میں سے نکلے تو ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کرلیا۔ ترین گروپ کے رکن نذیر چوہان نے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ امور شہزاد اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔اس سے قبل پولیس کے ذریعہ نذیر چوہان کی گرفتاری پر ترین گروپ کے ارکان نے ایک دوسرے کو ٹیلیفون کیا اور قانونی حل کے لئے مشاورت کی تھی۔
#Nazir Chauhan #leader news #FIA arrested PTI MPA #Kot Lakhpat Jail
















