اسلام آباد:(لیڈرنیوز) سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کو امور برائے سندھ کے معاون خصوصی کے طور پر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ارباب غلام رحیم کو سندھ میں پیپلز پارٹی کا روایتی حریف سمجھا جاتا ہے۔ وہ 2004 سے 2007 تک سندھ کے وزیر اعلی رہے۔ 2018 عام انتخابات میں ، ارباب غلام رحیم جی ڈی اے کا حصہ تھا ، جو سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف سیاسی اتحاد تھا۔ارباب رحیم رواں ماہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ پارٹی میں شمولیت کے بارے میں ارباب رحیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں سندھ میں پی ٹی آئی کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ صوبے میں بہت جلد ہی بڑی خوشخبری سننے کو ملیں گی۔
#Arbab Ghulam Rahim #leader news #appointed as Special Assistant to the Prime Minister #PPP in Sindh #political alliance #GDA
















