آباد:(لیڈرنیوز) وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پوزیشن بہت واضح ہے ، افغان جنگ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ، پاکستان کسی محاذ آرائی کو برداشت نہیں کرسکتا ، کسی تنازعہ کا حصہ نہیں بن سکتا ، امریکا افغان مسئلے کاکوئی حل تلاش کرنے میں ناکام رہا ۔وزیر اعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ، "مجھے لگتا ہے کہ امریکہ افغانستان میں بری طرح پھنس چکا ہے۔ امریکہ نے پہلے تنازعہ کوفوجی اندازمیںحل کرنے کی کوشش کی۔ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔" افغان تاریخ کا ادراک کرنے والے بھی کہتے رہے یہ کوئی حل نہیں ہے۔ جب میں نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے تو مجھے طالبان خان کہا گیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ افغان جنگ کا مقصد کیا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے ، اب ہمارا ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ، جب پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ، خودکش حملے ہو رہے تھے ، خودکش حملوں سے تجارت اور سیاحت کے سیکٹر متاثر ہوئے ، اب ہم نہیں چاہتے کسی بھی تنازعہ کا حصہ بننا ، امریکہ کو اڈے دینے سے پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے گا ، پاکستان امن کا شریک ہے۔
#Afghan war #leader news #Pakistan can not tolerate any confrontation #Prime Minister Imran Khan #US failed to find a solution to the Afghan problem
















