سیالکوٹ:(لیڈرنیوز)پی پی38:پولنگ کا وقت ختم‘ووٹوں کی گنتی جاری,صوبائی حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے۔حلقہ میں پولنگ سے قبل بارش کی وجہ سے کچھ جگہوں پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس نے پولنگ کے عمل کو متاثر کیا۔حلقے میں ووٹرز کی تعداد 233422 ہے اور 165 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 30 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے طارق سجانی اور پی ٹی آئی کے احسن سلیم بریار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔یاد رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے خوش اختر سجانی کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
#Punjab Assembly #PP-38 Sialkot #leader news #by-elections #polling stations
















