نورمقدم کیس‘ملزم طاہرجعفرنے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم ظاہر جعفر قتل کی وجوہات کبھی کچھ بتاتاہے توکبھی کچھ۔ نورمقدم پر تشدد کے پولیس نے ویڈیو ثبوت بھی حاصل کرلئے۔ شام کے چاربجکر30منٹ پر نور مقدم بالکونی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی۔ نور نے خود کو سکیورٹی گارڈ کے کیبن میں بندکرلیا ، ملزم ظاہر جعفر آیا اور کیبن سے نورکوباہرنکالا ، محافظوں نے گلی میںیہ سب دیکھا ،ملزم ظاہر جعفر کو تشدد سے کسی گارڈ نے نہیں روکا ،دوسرے لوگ بھی گلی میں موجود تھے ، جنہوں نے نورمقدم کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا۔ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم اسے دوبارہ کس طرح اوپر لے گیا۔ تشدد سے لے کر قتل تک کا عمل تین گھنٹوں میں انجام دیا گیا۔ نور مقدم نے اپنے ڈرائیور سے 7 لاکھ روپے لے کر ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے گھر پہنچنے کا کہا۔ انکشاف متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے تحقیقاتی ٹیم کو کیا۔


#Noor Muqaddam murder case #leader news #Zahir Jaffer #leader.com.pk #torture to murder