کراچی: (لیڈر نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے 12 جولائی کو ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سکھر کی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے رہنما کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہورہی ہے۔ نیب کے مطابق ، خورشید شاہ پر اپنی آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
#Khurshid Shah #Sindh High Court #leader news #Pakistan Peoples Party #leader.com.pk #illegal assets case
















