پی پی 38 ضمنی انتخاب میں بھی مافیا کو شکست ہوگی ‘ فردوس عاشق

لاہور:(لیڈرنیوز) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں مافیا کو بھی شکست ہوگی ، پی ٹی آئی مافیا کاڈالاہواگند صاف کررہی ہے۔معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ دھونس ، بدمعاشی اور دھمکیوں کے ذریعے پی پی 38 میں ووٹ ڈالنے والوں پر سورج ہمیشہ کے لئے ڈوب رہا ہے اور یہ حلقہ بھی کپتان کا بن گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کا ہر شہر اور گاو¿ں ترقی کر رہا ہے ، سابقہ حکمرانوں نے برسوں کی طاقت کے باوجود پنجاب کے عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔


#Firdous Ashiq Awan #leader news #PP-38 Sialkot by-election #PTI #leader.com.pk #mafia