جعلی راجکماری سیاست میں حقائق کاسامناکرے‘ فردوس عاشق اعوان

لاہور:معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے۔ جعلی راجکماری کا عروج اختتام کو پہنچا ہے۔ اب مسلم لیگ (ن) میں بھی شکست کو قبول کرنے کی ہمت ہونی چاہیے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری سیاستدان نہیں ہے اور اس میں سپورٹس مین شپ کا جذبہ بھی نہیں ہے۔ مودی کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا گٹھ جوڑ زمین بوس ہوگیا ۔انتشارکی سیاست کرنیوالوں کو کشمیریوں نے مستردکردیاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تباہی ، پی ڈی ایم کی تباہی جعلی راجکماری کے عظیم کارنامے ہیں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انتخابات میں ناکامی بھی جعلی راجکماری کے کارنامے ہیں۔جعلی راجکماری سیاست میں حقائق کاسامناکرے۔


#Firdous Ashiq Awan #leader.com.pk #PML-N #alliance of PML-N with Modi #Azad Kashmir election