اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار فتح وزیر اعظم عمران خان پر لوگوں کے غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔آزادکشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ، فواد چوہدری نے حزب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اپنی قیادت اور سیاست دونوں پرنظرثانی کرنی چاہئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لوگ آصف زرداری اور نواز شریف کو قبول کرنے کو تیار نہیں ، متبادل قیادت کا وقت آگیا ہے ، محب سے ملنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
#Fawad Chaudhry #leader.com.pk #Pakistan Tehreek-e-Insaf #social media #politics
















