اسلام آباد: ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ برطانیہ نے غریب ممالک سے پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ، ایسے پانچ افراد کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ نواز شریف جیسے عناصر قومی پیسہ چوری کرتے ہیں اور اسے باہر لے جاتے ہیں ،کرپٹ عناصر پاکستان سمیت متعدد ممالک میں غربت اور پسماندگی کی اصل وجہ ہے۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے بہت سے بین الاقوامی فورموں میں یہ مسئلہ اٹھایا ہے کہ ایسے ممالک میں بدعنوانی کی اصل وجہ ایسے بدعنوان لوگ ہیں ، ان کرپٹ لوگوں کو اپنے انجام کو پہنچنا ہے ، پاناما جیسے گھوٹالے منظرعام پر آنے ہیں۔ خود برطانیہ میں بھی ، عوام کا دباو¿ ہے کہ وہ ایسے بدعنوان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں۔
#dr. shahbaz gill #looted money from poor countries #Nawaz Sharif #Imran Khan
















