آزادکشمیر میں عمران خان کامیاب جلسہ نہیں کرسکتے‘ سعدرفیق

لاہور: خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان آزادکشمیر میں کوئی کامیاب جلسہ نہیں کرسکتے ، کشمیریوں نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ، انتخابی عمل کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اور عام انتخابات میں لوگ پی ٹی آئی کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جعلی بجٹ پیش کیا ، مہنگائی قابو سے باہر ہوگئی ، ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اس بجٹ کے بعد بہت سے منی بجٹ آئیں گے ، پٹرول کی قیمتیں دو سے تین گنا بڑھ چکی ہیں۔ادھر احتساب عدالت میں جج کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ریفرنس پر سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے نیب کے گواہوں کو اگلی سماعت کے لئے طلب کرلیا۔


#Khawaja Saad Rafique #Azad Kashmir #Imran Khan #PML-N