یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم نے نیاریکارڈقائم کردیا

سکردو:(لیڈرنیوز)یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم نے نیاریکارڈقائم کردیا ۔پیراگلائیڈرزنے 8407 میٹربلندی پرپیراگلائیڈنگ کاریکارڈقائم کیا،پیراگلائیڈرزکی ٹیم میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی، دنیامیں8ہزارمیٹرسے بلند14میں سے5چوٹیاں پاکستان میں واقع ہیں،6یورپی پیراگلائیڈرز25 مئی سے ہنزہ اورسکردومیں موجودتھے،ان کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیراگلائیڈرانٹائن جراڈکررہے تھے،جون میں ان پیراگلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پرپریکٹس کی،ان کامشن پیراگلائیڈنگ کر کے بلندی پرجانے کاعالمی ریکارڈبناناتھا،اس سے پہلے عالمی ریکارڈ 8157 میٹرکاہے ،نیاریکارڈ 8407 میٹرکابنایاجاچکاہے،یہ ریکارڈیورپی پیراگلائیڈرانٹائن جراڈنے بنایا ، یہ ریکارڈسکردومیں واقع بلتوروگلیشیئرپربنایاگیا ۔


#European paragliding team sets new record #Skardu #Army School of Physical Training Kakul #leader news #leader tv hd #Hunza hills  #paraglider Rantine Jared