اسلام آباد:پاکستان میں مزید 30 افراد کورونا سے چل بسے جبکہ 2452 نئے کیس بھی سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49503 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے ، جن میں سے 2452 وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 30 افراد کی موت ہوگئی ۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 4.95 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22811 ہوگئی ہے اور کیسوں کی کل تعداد 991727 تک جا پہنچی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 903 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، جس سے شفا یاب ہونے والوں کی کل تعداد 920066 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 48850 ہے۔
#Corona #Pakistan #leader tv hd #virus


















