دہشتگردوں کے سیلپرسیل دوبارہ اُٹھنے کا خدشہ ہے‘ فوجی ترجمان

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال پر گہری نظر ہے‘پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے کوئی کسرنہیں اُٹھارکھی‘افغانستان میں دہشتگردوں کے سیلپرسیل دوبارہ اُٹھنے کا خدشہ ہے‘افغانستان سے پاکستان کا امن جڑاہواہے‘پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کاتعلق افغان صورتحال سے ہے،پاکستان میں دہشتگردوں کامنظم انفراسٹرکچرنہیں، دہشت گردافغانستان میں ہیں،ان کوبھارتی حمایت حاصل ہے،افواج پاکستان ملک دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے تیارہیں، ملک دشمنوں کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردوں کامقابلہ کرتے ہوئے ہمارے جوان شہیدہوئے،پاکستان نے گزشتہ 20سال میں دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی۔


#DG ISPR #Major General Babar Iftikhar #leader news #leader tv hd #Afghan situation #terrorists