لڑکی لڑکا برہنہ تشدد کیس،2 ملزمان کو متاثرہ فریق نے پہچان لیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)لڑکی لڑکا برہنہ تشدد کیس میںمتاثرہ فریق نے2 ملزمان کو پہچان لیاتفصیلات کے مطابق عدالت نے شناخت پریڈ کےلئےبلال مروت اور محب بنگش کو جیل بھیجا تھا،مرکزی ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے بلال مروت اور محب بنگش کو گرفتار کیا تھا،گزشتہ روز شناخت پریڈ کا مرحلہ اڈیالہ جیل میں مکمل ہوا۔مجموعی طور پرکیس میں6ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے مرکزی ملزمان عثمان مرزا سمیت 4ملزمان عطا الرحمن،فرحان اور ادارس قیوم بٹ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سامنے پیش کیا گیا ۔عدالت نے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت چاروں ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا اور 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔


#Girl-boy naked torture case #leader tv hd #leader news #ISLAMABAD #Bilal Marwat #Adiala Jail #Usman Mirza