غلطی سے اداکارہ بن گئی، ہما قریشی

بمبئی: (لیڈرنیوز) فلم گینگ آف واسے پور سے شہرت پانے والی خوب صورت بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ مجھے کبھی بھی فیشن سے دلچسپی نہیں رہی اورزمانہ طالب علمی میں مجھے فیشن کے نئے رجحانات سے زیادہ کتابوں میں دلچسپی تھی لکھاری بننا چاہتی تھی لیکن غلطی سے اداکارہ بن گئی ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے کتابوں سے عشق ہے اور آج بھی میرے پاس کپڑوں سے زیادہ کتابیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری نے فیشن ایبل بنا دیا ہے ورنہ مجھے آج بھی اپنے ڈیڈ کی شرٹ پہننا اچھا لگتا ہے۔ ہما قریشی نے کہا کہ کتابوں سے مجھے جنون کی حد تک محبت ہے اوربہت سی کتابیں مجھے متاثر کرتی ہیں لیکن مجھے زیادہ مزاسوانح حیات اور خود نوشت پڑھنے میں آتا ہے چاہے وہ کسی کھلاڑی کی ہو،کسی اداکار کی ہویا کسی صنعت کار کی۔بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ آپ اگرخود نوشت پڑھیں تو کہیں نہ کہیں آپ کوسب کی کہانی ایک جیسی لگے گی کہ مذہبی اور نسلی پس منظر کے قطع نظران سب نے کسی نہ کسی طرح ایک جیسی مشکلات کا ہی سامنا کیا۔


#Huma Qureshi #became an actress by mistake #Gang of Wasseypur #leader news #leader tv hd #Acting #Bombay #Indian actress