ن‘ پی پی نے جیبیں بھرنے کے سوا کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کیا

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی کو آزما کر دیکھ لیا، دونوں نے جیبیں بھرنے کے سوا کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کیا، کشمیریوں کی پیٹھ میں مودی اور جندل کے یار نے چھرا گھونپا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ جعلی راجکماری ظل سبحانی سے پوچھے کہ برسوں اقتدار میں رہنے کے باوجوداِس پار اور ا±س پار کے کشمیریوں کیلئے کیا کیا؟فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اِس پار اور ا±س پار کے کشمیریوں کیلئے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں، ا±س پار مودی اور اِس پار مودی کے یاروں کو کیفرکردار تک پہنچا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کشمیریوں کی حقیقی فلاح و بہبود کا مشن لےکرآزاد کشمیر پہنچی ہے، کشمیر صرف کپتان کا ہے اور کپتان ہی کشمیریوں کے رہنما ہیں


#Firdous Ashiq Awan #Special Assistant to Chief Minister Punjab #leader news #PML-N #Pakistan Peoples Party #Imran Khan