الیکشن کمیشن‘گیلانی کےخلاف خارج درخواست دوبارہ بحال

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے اپوزیشن لیڈر ایوان بالا یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی خارج کردہ درخواست دوبارہ بحال کر دی ۔ مزید سماعت کیس کی20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہاکہ ہم گیلانی کو نا اہل کروا کر رہیں گے،پی ٹی آئی ووٹوں کی خریدوفروخت روکتی رہے گی۔رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ یہ مقدمہ پاکستان کے عوام کا ہے، ووٹوں کی خریداری اورکرپشن روکنے کا ہے۔ امید ہے الیکشن کمیشن پاکستان کے عوام کے حق میں فیصلہ دےگا۔


#Election Commission #Yousuf Raza Gilani #leader news #PTI leader Alia Hamza #Election Commission of Pakistan #opposition leader Senate