لاہور:سابق اولمپیئن نوید عالم نے خالق حقیقی سے جاملے ، وہ کینسرکے مرض میں مبتلا تھے۔ہاکی کے سابق کوچ نوید عالم کچھ عرصے سے شدید علیل تھے۔ بلڈ کینسر کی تشخیص کے بعد وہ لاہور کے شوکت خانم کینسر اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن وہ صحت یاب نہیں ہوسکے۔ 47 سالہ سابق اولمپین کے علاج پر 40 لاکھ روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا ، ان کے علاج کی ذمہ داری پنجاب اور سندھ حکومتوں نے قبول کی تھی۔نوید عالم نے نہ صرف پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی بلکہ 1994 کے ورلڈ کپ جیتنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔
#Former Olympian Naveed Alam #cancer #leader news #Shaukat Khanum Cancer Hospital #winning the 1994 World Cup #Pakistan hockey team
















