پاکستان میں کسی قسم کا میڈیا بحران نہیں ،فرخ حبیب

 اسلام آباد:وفاقی وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کا میڈیا بحران نہیں ، اربوں روپے کے بقایا جات میڈیا ہاﺅسز کوادا کر دئے گئے ہیں ،پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹیمیڈیا کو مزید فعال بنانے کے لئے بنائی جا رہی ہے وزارت کی 6اتھارٹیز کو ختم کر کے ایک اتھارٹی میں تبدیل کر دیا جائےگا۔وزیراعظم عمران خان کاجرنلسٹ اینڈ میڈیا ورکرز پروٹیکشن بل ملک بھر کے میڈیا ورکرز کے لئے عظیم تحفہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت فرخ حبیب نے میڈیا تنظیموں کے عہدیداران پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔


#Farrukh Habib #leader news #media crisis in Pakistan #Journalist and Media Workers Protection Bill #Prime Minister Imran Khan