لندن:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اگلے میچ میں جیت کیلئے جان لڑا دیں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق انگلینڈ سے میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ کا سارا کریڈٹ انگلینڈ کی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔ کوئی بڑی پارٹنر شپ لگ سکی نہ ہی ہماری ٹیم مومینٹم پکڑپائی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ہی فخر زمان فارم میں ہیں۔ لارڈز کے میچ پر ہم نےنظریں رکھی ہوئی ہیں، ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی اور جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ایک سو ال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیم سے کہہ دیاہے کہ گھبرانا نہیں۔
#Babar Azam #dialogue of the Prime Minister #fight for victory #leader.com.pk #South Africa

















