بمبئی: بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین،ماضی کی معروف اداکارہ اورانڈسٹری کو سپر ہٹ فلمیں دینے والی مادھوری ڈکشٹ کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کی امدادبھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ شگفتہ علی کو دی گئی ۔اداکارہ شگفتہ علی کواس ضمن میں بھارتی رئیلیٹی شو ڈانس دیوانے 3 میں بطورِ مہمان مدعو کیا گیامادھوری ڈکشٹ جس کی جج ہیں۔شگفتہ علی کا شاندار استقبال شو میں موجود تمام افراد نے کیا اورشگفتہ علی نے اسی دوران گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے تلخ حالات اور دکھ بھری کہانی سنائی۔شگفتہ علی کی دکھی داستان سن کرمادھوری ڈکشٹ سمیت شو میں موجود تمام افراد رنجیدہ ہوگئے اور پھرڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے اپنی اور اپنی ٹیم کی جانب سے شگفتہ علی کو پانچ لاکھ روپے کی امداد دی۔مادھوری ڈکشٹ کی جانب سے ملنے والی امداد پر شگفتہ علی نے ان کا بہت شکریہ ادا کیا اور کچھ بھی کہنے سے قاصر رہیں۔
#Madhuri Dixit #Shagufta Ali #Bombay #leader.com.pk #dancing queen #Dance Deewane


















