انگلینڈ یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں‘جرمنی ایونٹ سے باہر

لندن:یوروکپ کے کوارٹرفائنل کے لیے انگلینڈ کی فٹبال ٹیم نے کوالیفائی کرلیا، ایونٹ سے جرمن ٹیم شکست کے بعد باہر ہوگئی۔لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میںجرمنی کو انگلینڈ نے 0-2 سے شکست دیدی۔لندن میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اورجرمنی کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوا۔دونوں جانب سےپہلے ہاف میں حریف گول پر حملے ہوئے، لیکن کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے دوسرے ہاف میںبھرپور مووز بنیں،رحیم اسٹرلنگ نے 75ویں منٹ میں گول بناکر انگلینڈ کو برتری دلادی۔ اور موو گیارہ منٹ بعدبنی،انگلینڈ کو کپتان ہیری کین نے گیند کو جال میں پھینک کر2-0کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہچادیا۔43 ہزار شائقین نے ویمبلے اسٹیڈیم میںمیچ دیکھا جبکہ اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیےڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم، ڈچز کیٹ مڈلٹن اور ننھا پرنس لوئی بھی موجود تھے۔


#Euro Cup #quarter-final #England #Germany #pre-quarter final #Wembley Stadium #London #Hurricane