لاہور:گارڈن ٹاو¿ن برکت مارکیٹ کے قریب دھماکہ ، سلنڈر کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گئے ۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے لئے آپریشن شروع کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ، سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ سلنڈر کی دکان میں آگ لگنےسے تین بار دھماکہ ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی اور آگ قریبی ورکشاپ میں پھیل گئی ، جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں ایک شخص جھلس گیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
#explosion near Garden Town #cylinder shop #gas cylinder exploded #Police #fire spread to a nearby workshop #Jinnah Hospital


















