سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے

کوئٹہ: سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق میر ہزار خان کھوسو گذشتہ ایک ماہ سے شدید علیل تھے اور کوئٹہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔گذشتہ روز میر ہزار خان کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد کوئٹہ کے نجی اسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا۔مقتول کی نعش گذشتہ روز کوئٹہ سے آبائی گاو¿ں لائی گئی جہاں اسے سپرد خاک کیا جائے گا۔یاد رہے کہ میر ہزار خان کھوسو ، 92 سالہ نگران وزیر اعظم کے علاوہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ، گورنر بلوچستان اور صوبائی چیئرمین زکوٰة کے عہدوں پر بھی فائز تھے۔


#Mir Hazar Khan Khoso #Former caretaker Prime Minister #private hospital #Quetta #heart attack