کراچی:ممتاز پاکستانی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور کااپنی تعریف کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ممتاز بالی ووڈ کامیڈین جونی لیور نے کچھ دن قبل سیمی راحیل کو ویڈیو کال کی اور ان کے کام کی تعریف کی تھی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ویڈیو چیٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا اور خوشی خوشی کہا ، "یہ ایک حیرت انگیز لمحہ ہے جب ایک ہندوستانی لیجنڈ آپ کو فون کرتا ہے اور آپ کے کام کی تعریف کرتا ہے۔"سیمی راحیل نے کہا ، "میں خود بھی جونی لیورکی بہت بڑی پرستار ہوں۔ انہوں نے میری تعریف کی۔ یہ میرے لئے یادگار لمحہ ہے۔"شوبز انڈسٹری سے وابستہ متعدد صارفین اور لوگوں نے اداکارہ سیمی راحیل کی اس پوسٹ پر تبصرہ کیا اور دونوں اداکاروں کے مابین ایک دوسرے کے لئے محبت کو سراہا۔
#seemi raheel #Leading Pakistani senior actress #Bollywood's most popular comedian #Johnny Lever #Instagram


















