لاہور:جوہرٹاﺅن میں دھماکہ‘3افرادجاں بحق‘متعدد زخمی

لاہور:لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں ہونے والے دھماکے میں 24افراد زخمی ہوگئے،3 جاں بحق جبکہ5کی حالت تشویشناک۔جوہر ٹاو¿ن میں دھماکا ایک مکان میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ، دھماکے میں 24 افراد زخمی ہوئے اور مقامی افراد نے انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ، دھماکے میں 24 افراد زخمی ہوئے ، چار افراد کا جناح اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ چھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ذرائع کے مطابق ، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکا کسی آلہ کار یا گیس پائپ لائن دھماکے کے باعث ہوا ہے ، تاہم سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردئے ہیں۔جوہر ٹاو¿ن میں ہونے والے دھماکے کے عینی شاہد نے بتایا کہ ایک شخص نے اپنی موٹرسائیکل کھڑی کی اور پھر موٹرسائیکل دھماکے سے پھٹ گئی۔


#blast in the Johar Town #blast #Johar Town #damaged vehicles #Lahore #motorbike exploded