جلیل شرقپوری نے علیحدہ نشستوں کیلئے درخواست دائر کردی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے علیحدہ نشستوں کے لئے درخواست دائر کردی۔جلیل شرقپوری نے اپنے اور ہم خیال لیگی ممبروں کے لئے الگ نشستوں کے لئے اسپیکر کو درخواست جمع کرائی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ناراض ایم پی اے میاں جلیل شر پوری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اختلاف رائے کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بیٹھنا مناسب نہیں ہے۔ اسپیکر کے دائیں طرف مجھے اور ہم خیال ہم خیال افراد کو الگ الگ سیٹیں الاٹ کی جائیں۔


#PML-N #Punjab Assembly #Sharaqpuri #PML-N MPA #Punjab Assembly