خضدار:خضدار میں مسافر کوچ حادثے کا شکارہوگئی، جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا کے مطابق ، مسافر کوچ وڈھ سے دادو جا رہی تھی کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھوری کے مقام پر حادثے کا سامنا ہوا ، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔زخمیوں اور لاشوں کو خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 مزید افراد کی موت ہوگئی اور ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ تیز رفتار کی وجہ سے کنٹرول سے محروم ہوگیا اور توازن برقرار نہ رکھے ہی الٹ گیا۔ حادثے میں زخمی ہوئے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
#passenger coach #Khuzdar #accident #Balochistan #Pakistan



















