اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات پر غور کرنا شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے حفاظتی ٹیکوں کے سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی ان کے دفاتر اور ریستورانوں میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ، جبکہ ایسے لوگوں کے موبائل سمیں بلاک کرنے کی بھی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ، ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لئے ان تجاویز پر وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں غور کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
#strict measures #vaccinated #vaccination certificate #restaurants #mobile SIMs #prime minister #Pakistan


















