پی ایس ایل6 کے بقیہ میچوں کے ابتدائی شیڈول کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل6 کے بقیہ میچوں کے ابتدائی شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق 6 ڈبل ہیڈرز کے میچ کھیلے جائیں گے۔ ڈبل ہیڈر کے دن پہلا میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 6 بجے اور ڈبل ہیڈر کے دن دوسرا میچ پاکستان وقت کے مطابق 11 بجے کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میچز پاکستان کے وقت رات 9 بجے کھیلے جائیں گے جبکہ میچوں کا مکمل شیڈول جلد ہی جاری کیا جائے گا۔


#PCB #Pakistan Cricket Board #LAHORE #PSL-6 #Pakistan Super League 6 #Abu Dhabi #Pakistan