اسلام آباد: این سی او سی نے پاکستان سے بیرون ملک جانے اورآنے والوں کے لئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے جزوی طور پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔این سی او سی کے مطابق ، جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ایک ہی خوراک کے ساتھ بیرون ملک جانے والوں کو دیا جائے گا اور یہ سرٹیفکیٹ نادرا کے آن لائن سسٹم کے ذریعہ جاری کیا جائے گا جبکہ وزارت قومی صحت کو ضرورت کے مطابق سرٹیفکیٹ تبدیل کرنے کا اختیار ہوگا۔
#NCOC #Pakistan #National Command and Operations Center #vaccination #NADRA #Ministry of National Health #vaccination certificate


















