لاہور:قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف نے کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداءکو خراج عقیدت اوراہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ارض وطن کی سلامتی پر قربان ہوجانے والے بیٹوں پر فخر ہے ،بدامنی کے بلوچستان میں بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں ،موجودہ صورتحال امن وامان کی سنجیدگی سے غور کا تقاضہ کررہی ہے ۔ زخمی جوانوں کودعا ہے اللہ تعالیٰ جلد صحتیابی دے اور بلند مرتبہ شہداکواور صبرجمیل لواحقین کودے۔
#LAHORE #Leader of the Opposition #National Assembly #Shahbaz Sharif #Quetta #Turbat #FC #terrorist attacks #martyrs #Balochistan #Pakistan
















