ثناءخان کے شوہر طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل

ممبئی:سابق اداکارہ ثناءخان کے شوہر مفتی انس کو علالت کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔ثنا خان ، جو بگ باس کے چھٹے سیزن کے بعد سے مشہور ہیں ، نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک کہانی شیئر کی جس میں مفتی انس اسپتال کے بستر پر پڑے ہوئے تھے اور ڈرپ لگائی جارہی تھی۔کیپشن میں ثناءخان نے مداحوں سے اپنے شوہر کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔سابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے انس کے لئے تمام ضروری ٹیسٹ کرائے ہیں اور انہیں مختلف ملٹی وٹامن دیئے گئے ہیں جبکہ ڈرپ بھی لگادی گئی ہے کیونکہ یہ سب ان کی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔ثناء نے کل بھی ایک کہانی شیئر کی اور کہا کہ یہ ایک دن میں لگائی جانی والا تیسری ڈرپ ہے۔
#Sana Khan #Mufti Anas #Bigg Boss #bollywood