کاشانہ ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ نے ڈی ایس پی سکیورٹی کو تھپڑ ماردیا

لاہور: کاشانہ ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے ڈی ایس پی سکیورٹی کو تھپڑ ماردیا۔جیو نیوز کے مطابق ، افشاں لطیف سی پی او کے باہر وزیر اعظم کی تصویر لگائے احتجاج کررہی تھےں اور اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔موبائل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی ایس پی سکیورٹی زاہد نے افشاں لطیف کو اس وقت روکا جب وہ آئی جی کے دفتر کے باہر احتجاج کررہی تھی اور خاتون نے اسے تھپڑ دے مارا۔بعد میں ، ڈی ایس پی نے بھی خاتون کوپیچھے دھکیل دیا ، لیکن قریب کھڑے افسران نے مداخلت کی۔ تلخ کلامی کے دوران ، خاتون پولیس اہلکاروں پربرابھلاکہتی رہی۔ڈی ایس پی انارکلی ثقلین شاہ کے مطابق ، ابھی تک افشاں لطیف اور ڈی ایس پی سکیورٹی کی جانب سے کارروائی کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔


#LAHORE #Former Kashana Home Superintendent #Afshan Latif #slapped DSP Security #DSP Anarkali #Pakistan