اس سال حج اخراجات زیادہ ہوں گے‘طاہر اشرفی

اسلام آباد: وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال حج کے اخراجات میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اشرفی نے کہا کہ عازمین حج کو انتظار کرنا چاہئے کیونکہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے بارے میں کوئی تعداد نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور سعودی وزارت صحت کی آخری ہدایات پر تفصیلات فراہم کرے گا اور اس کے بعد ہی حج کے اخراجات کا اعلان کیا جائے گا۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس بار حج کے اخراجات کورونا کی وجہ سے پچھلی بار سے زیادہ ہوں گے۔


#hajj #saudi arab #pakistan #corona