سان فرانسسکو: گوگل اسسٹنٹ جلد ہی اینڈرائیڈ فونز کے لئے ایک آپشن پیش کرے گا جس میں آپ آواز کے ذریعے اپنے فون کو آف کرسکتے ہیں۔ہم نے گوگل اینڈرائیڈ 12 میں اس کا اشارہ دیکھا ہے۔ آئی فون اور سیمسنگ کی طرح گوگل نے بھی کسی اور مقصد کے لئے اینڈرائیڈ فون پر پاور بٹن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا جوڑا گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ بنایا جائے گا اور اسمارٹ فون کو آف کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔اگرچہ Android 12بی ٹا میں بہت ساری اہم اور بنیادی تبدیلیاں ہیں۔ لیکن اب نائن ٹو فائیو گوگل نے نئے او ایس کے کچھ پہلوو¿ں پر گہری نظر ڈالی ہے۔ گوگل اسسٹنٹ کے نئے ورژن میں وائس اسسٹنٹ کی مدد سے فون کو آف کرنے کا آپشن ہوگا۔یہ آپشن فی الحال اینڈروئیڈ 12 بی ٹاون ورژن میں دستیاب نہیں ہے اور توقع ہے کہ اگلے ورژن میںسامنے آجائے گا۔
#android #google #iphone #samsung #smart phone #os



















