آفریدی کی بیٹی کی شاہین شاہ سے بات پکی ہونے کی تصدیق

 کراچی:سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بیٹی کی بات نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے پکیہونے کی تصدیق کردی۔سابق کپتان نے خصوصی انٹرویو کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پہلے تو الحمداللہ کہا اور پھر انشاءاللہ کہتے ہوئے نئے رشتے کی تصدیق کی۔سابق کپتان نے بتایا کہ نوجوان کرکٹر ان کے قبیلے کے نہیں لیکن 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پرشاہین شاہ آفریدی کے والدین بضد تھے۔شاہدآفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کیلئے کافی سوچ بیچار کے بعدہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔سابق کپتان نے بتایا کہ بیٹی ڈاکٹر بننے کی خواہشمند اور میں بیٹیوں کے بہتر مستقبل کیلئے ان کا ساتھ دیتاہوں۔


#shahid afridi #shaheen shah afridi