صرف6 گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ بیٹھنے کا نیا ریکارڈ

 لندن: ایک مرتبہ بیٹھنا بھی رولرکوسٹر پرکسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن اب چھ گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ بیٹھنے کا ایک غیرمعمولی اعصاب کے شخص نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ایلٹن ٹاورز پر واقع مشہور اور خطرناک رولرکوسٹر پرسین ایونزنامی شخص نے بیٹھ کرنیا عالمی اعزاز اپنے نام کیااور لوگوں سے داد وصول کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہچکر آنے کی سین ایونزکو عام شکایت ہے لیکن سین ایونز نے اپنا چیلنج مکمل کیااورہمت نہیں ہاری ۔مہم جوئی کااس شخص کو بڑا شوق ہے اور دنیا کے ایسے رولر کوسٹر کا سین ایونز نے انتخاب کیا جہاں ساڑھے تین گنا زائد کششِ ثقل کا سامنا ہوتا ہے۔سٹریڈفورشائربرطانیہ کے مشہور تھیم پارک ایلٹن ٹاورز میں واقع اس رولرکوسٹرکا نام نیمیسِسہے ۔ اپنی رائیڈز اور رولرکوسٹر کی وجہ سے یہ پارک عالمی شہرت رکھتا ہے۔اس سے قبل29 سالہ شون سینبروک نے 2019 میںلگاتار 63 مرتبہ بیٹھ کر 32 میٹر بلند ایک رولر کوسٹر پر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے سین ایونز اب نے توڑا ہے۔