لاہور:وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے سیاسی معاملات پرگفتگوہوئی، عثمان بزدارانتقامی کارروائی کررہے ہیں نہ کرناچاہتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاترین گروپ کے لوگوں کوشکایات ہیں توبتائیں،ادارے،عمران خان اورحکومت ایک پیج پرہیں،عمران خان تمام مسائل سے سرخروہوکرنکلیں گے، دنیامیں اپوزیشن لیڈروطن واپس آتے ہیں،یہ باہرجاناچاہتے ہیں،یہ بھگوڑے ہیں،صورتحال کاسامناکرنے کے بجائے بھاگ جاتے ہیں،ملک سے بھاگنے کے بجائے اڈیالہ جیل میں پھانسی قبول کروں گا، حدیبیہ کیس 2 سے 3 ہفتے میں دائرکردیں گے،بجٹ میں جہانگیرترین گروپ کے لوگ عمران خان کوووٹ دیں گے،منی لانڈرنگ اورشوگرملزکیسزشہزاداکبر دیکھ رہے ہیں،ن لیگ میں شہبازشریف کی پارٹی میری پارٹی ہے،علی ظفرکواپنی رپورٹ دےدینی چاہیے۔
















