PSL6کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی حتمی منظوری مل گئی

لاہور:پی سی بی کو پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کیلئے کی مکمل منظوری مل گئی،ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لئے مکمل طورپرتیارہیں،ابوطبہی میں ایونٹ کے انعقاد میں حائل تمام رکاوٹیں دورہوگئیں،وسیم خان نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت ، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ایونٹ کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مکمل تعاون کیا۔