فیصل واوڈاترین گروپ پر برس پڑے‘یاوربخاری کادوٹوک جواب

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا جہانگیر ترین گروپ پر برس پڑے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پورے گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے لیکن وہ پولیس موبائل بھیجنے کی سیاست نہیں جانتا۔دوسری جانب ایک دوسرے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی پنجاب یاور بخاری نے فیصل واوڈا کو شٹ اپ کال دی۔انہوں نے کہا ، "واوڈامنہ بند کرو ، سیاست کو پختہ کرو ، اگر آپ میں ہمت ہے تو اسے ایس ایچ او کو بھیجیں۔"