لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر لنک سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کی ہدایت کی جبکہ جدید تکنیکوں کو اپنانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت محکمہ تعمیرات و مواصلات کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اجلاس ہوا۔ سکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیر اعلی پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ پنجاب میں سی اینڈ ڈبلیو کے ،027 1ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے جبکہ ناقص کارکردگی پر 144 افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔عثمان بزدار نے محکمہ تعمیرات و مواصلات میں مطلوبہ خالی آسامیوں کے لئے ایڈہاک بھرتیوں کے لئے اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ایک خصوصی پروجیکٹ یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر کے لئے غیر ضروری بجٹ تخمینے کی حوصلہ شکنی کی جائےجبکہ شاہراہوں کی حدود میں عمارتوں اور رہائش کی اسکیموں کی تعمیر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔لاہور رنگ روڈ اتھارٹی پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی بنانے اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کا بھی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
عثمان بزدارکی ہنگامی بنیادوں پررابطہ سڑکوں کی تعمیر‘ مرمت کی ہدایت


















