کراچی:سمندری طوفان "ٹاﺅٹے" کی وجہ سے ، کراچی میں اب بھی شدید گرمی ہے ، سمندری ہوائیں اب بھی معطل ہیں۔ شہر قائد میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔کل سے کراچی میں موسم میں بہتری آئے گی اور سمندری ہواو¿ں کو بحال کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق تھر پارکر ، عمرکوٹ ، ننگر پارکر اور ڈھالی میں بارش کا امکان ہے۔ سمندری طوفان ٹوٹے کی وجہ سے ابراہیم حیدری کے قدیم فشینگ گاو¿ں میں ہزاروں کشتیاں لنگر انداز ہیں۔ ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ برف ، ایندھن ، خوراک اور دیگر شعبوں سے وابستہ لوگوں کا کام بھی رک گیا۔
شہر قائد میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک رہنے کی پیش گوئی



















