کراچی:ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی مایا علی نے اب بلا سنبھال لیا ہے۔مایا علی جو نہ صرف ایک ذہین اور قابل اداکارہ ہیں بلکہ اچھی کرکٹ بھی کھیلتی ہیں جس کا اندازہ ان کے حالیہ ویڈیو کلپ سے لگایا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی رات گئے کرکٹ کھیلنے کیوائرل ویڈیو کو شائقین پسند کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور اسپورٹس اینکر فیضان نجیب اداکارہ بولنگ کررہے ہیںجبکہ مایا علی بیٹنگ کررہی ہیں اورمایاعلی کے ساتھ ان کے دوسرے دوست بھی ہیں۔مایا علی مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے دوست فیضان نے ایک کروڑ گیندیں کرواچکے ہیں لیکن وہ ابھی بھی آو¿ٹ نہیں ہیں جبکہ فیضان نجیب ایک طویل عرصے سے اداکارہ کی وکٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شاندار اداکاری کرنے والی مایا علی نے اب بلا سنبھال لیا



















