اسلام آباد:پاکستان میں کوروناکے وار جاری ، وبا نے ملک میں مزید 140افرادکی جان لے لی۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار486 کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ، جن میں سے 4ہزار298 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ، جبکہ 140 افراد اس سےچل بسے ۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 9.58٪ رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 18677 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد،5131 850ہوگئی ہے۔
کورونامزید 140افرادکی جان لے گیا


















